پاکستان ایمازون کی سیلر لسٹ میں شامل،شہباز گل کا دعوی

May 06, 2021 | 12:19:PM

 (24نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے 10 سال سے نا ہو سکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر کس جماعت میں جا رہے ہیں؟اہم سیاسی رہنما نے بڑا دعوی کر دیا

مزیدخبریں