وزیرِاعظم کے ایک اوروعدے کی تکمیل ، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان ایک اور وعدے کی تکمیل کے قریب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِاعظم آج 10 مقامات پر تاریخ ساز ایفورڈ ایبل ہاؤسنگ منصوبے کا آغاز کریں گے، پنجاب میں 133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، 32مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس مد میں 3 ارب روپے فراہم کیے ہیں، منصوبے کے تحت بننے والے ہر گھر کا رقبہ ساڑھے 3 مرلے ہوگا، عوامی سہولت کے لیے گھر کی قیمت 14لاکھ 30ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھر کی قیمت 10 ہزار روپے ماہانہ قسط کی صورت میں وصول کی جائے گی، عمران خان عوام کی فلاح اور معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مفاد پرست حکمرانوں نے غریب عوام کو صرف زخم دیئے ہیں، محدود آمدن کے حامل افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے سے یقیناً عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی :گرفتار دہشتگردکی نشاندہی پرموٹرسائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیا گیا