(24نیوز) سندھ حکومت نے اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بھی بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی،ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرائیوٹ ہسپتالوں سے سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بات کی ہے، آج سے پرائیوٹ اسپتالوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی جو وہ مفت میں لگائیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کیسز 5 فیصد سے 14.23 فیصد ہوگئے ہیں اور حیدرآباد میں شرح 18.1 فیصد سے کم ہوکر 11.92 فیصد ہوگئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی اور مغرب کے بعد صرف ریسٹورینٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے جب کہ گروسری کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔
ترجمان نے بتایاکہ فارمیسیز کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بند رہیں گے جب کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: 2 گھنٹوں میں دنوں کا سفر طے کرنےوالی ٹیکنالوجی متعارف