(24 نیوز) عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان میں چین کے تعاون سے پہلی کورونا ویکسین کی تیاری اور پیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ کا خام مال چین سے خریدا گیا ہے، سنگل ڈوز ویکیسن کین سائنو کی فارمولیشن اور پیکنگ شروع کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک مقامی طور پر فارمولیٹ ہونے والی ویکسین عوام کے لئے میسر ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کی ’’کترینہ کیف‘‘ کا نیا انداز ، مداح ہوئے دیوانے
قومی وزارت صحت کےحکام کے مطابق سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکوں کا خام مال 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستان پہنچا تھا۔رواں ماہ کے آخر تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا۔