وزیراعلیٰ پنجاب کاصوبہ بھر کی بار ایسوسی ایشنز کیلئے بڑا تحفہ

May 06, 2021 | 17:03:PM

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے کی بار ایسوسی ایشنز کیلئے احسن اقدام، وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈکے چیک دے دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی آفس میں بارایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے چیک دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، سیکرٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 وزیر اعلی عثمان بزدار نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کے چیک بارایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو دیئے۔ بارایسوسی ایشنز کے عہدیداران کا گرانٹ ان ایڈ پر وزیر اعلی عثمان بزدار سے اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا مدثر مگیانہ کو گرانٹ ان ایڈ کا 50 لاکھ ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ملک سروداحمد کو 40 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر خالد حسین قریشی کو30 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے تحصیل بار ایسوسی ایشن ڈسکہ کے صدر شہزاد صادق چیمہ کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔تحصیل بار ایسوسی ایشن پسرورکے صدررانا عرفان علی کو 10 لاکھ روپے، تحصیل بار ایسوسی ایشن سمبڑیال کے صدر محمد عمران چیمہ کو 10 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر حاجی اختر رسول کو 30 لاکھ روپے جبکہ تحصیل بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے صدراعجاز احمد کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ 
وزیر اعلی عثمان بزدارنے تحصیل بار ایسوسی ایشن کمالیہ کے صدررائے عادل کامران کو 10 لاکھ روپے، تحصیل بار ایسوسی ایشن پیر محل کے صدرجمیل احمد وینس کو 10 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدرمحمد اختر عباسی کو 40 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سیکرٹری اسامہ بہادر خان کو 50 لاکھ روپے، تحصیل بار ایسوسی ایشن جلالپورپیر والا کے صدرعبداللہ رزاق کو 10 لاکھ روپے اورتحصیل بار ایسوسی ایشن شجاع آباد کے صدر رانا محمد یوسف نون کو بھی 10 لاکھ روپے کا چیک دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کا کورونا میں مبتلا مریضوں کے لئے بڑا اعلان

مزیدخبریں