پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے میں2روزباقی،بس اڈوں پر رش

May 06, 2021 | 17:17:PM

(24 نیوز) لاری اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا،8 مئی سے کوروناوبا کے پیش نظر مکمل لاک ڈاون اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق پردیسیوں نے عید کی تعطیلات اورلاک ڈاون سے قبل آبائی علاقوں کارخ کرناشروع کر دیا، پنجاب میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث 8 سے16مئی تک مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔
 اس سال این سی او سی کی جانب سے شہریوں کو عیدالفطر سادگی سے منانے کی اپیل کی گئی ہے،پردیسیوں نے عید اپنے پیاروں کےساتھ منانے کیلئے آبائی علاقوں کو جانے کیلئے بس اڈوں کا رخ کرلیا ،کورونا ایس او پیز کے تحت 50 فیصد مسافر بیٹھانے کی پالیسی کے باعث شہر کے تمام بس اڈوں پر شہریوں کا رش لگ گیا، 8 مئی کو لاک ڈاون کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کردی جائےگی۔
بین الصوبائی، دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا جائیگا،8 مئی کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں ،رکشوں کوچلنے کی اجازت ہوگی، بس اڈوں پر موجودمسافروں کی بڑی تعداد نے ایس او پیز کو نظرانداز کرناشروع کردیا۔
پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف50 فیصد مسافر بیٹھانے کی اجازت دی گئی ہے مگر ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری، بسیں زائد مسافر بیٹھا کرروانہ ہونے لگیں،سیاحتی مقامات کو جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند رکھی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کاصوبہ بھر کی بار ایسوسی ایشنز کیلئے بڑا تحفہ

مزیدخبریں