شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ، عید کے بعد ملاقات پر اتفاق

May 06, 2021 | 20:44:PM
شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ، عید کے بعد ملاقات پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، دونوں رہنماﺅں نے ملکی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف اور فضل الرحمان نے عید کے بعد ملاقات پر بھی اتفاق کیا ۔
صدر ن لیگ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی صحت سے متعلق دریافت کیا، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناﺅں کا اظہارکیا،مولانا فضل الرحمان نے مزاج پرسی پر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی قومی کو خواجہ سراﺅں سے شادی بارے بیان دینا مہنگا پڑ گیا