(24 نیوز)لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شام سے لاہور میں ہوائیں چلنے کی وجہ سے لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ درجہ حرارت میں کمی کے بعد شہر کا موسم قدرے بہتر ہوگیا،کل بیروز جمعہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے لاہور کا موسم کیسی طرح خوشگوار رہے گا ۔بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت میں کمی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم سے کم 46 فیصد تک برقرار رہے گا۔ درجہ حرارت کم سے کم 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے کل بروز جمعہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی، آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا البتہ دوپہر کے وقت گرمی کا احساس ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی آسمان پر بادل چھانے کے بعد شہر میں ہلکی بوندا باندی ہوئی تھی جس سے گرمی کی شدت میں کمی پیدا ہو گئی تھی لیکن اب دو تین روز سے پڑنے والی گرمی کے بعد لوگوں کی دعائیں رنگ لے آئیں اور محکمہ موسمیات نے کل بروز جمعہ بارش کی پیش گوئی کردی ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عیدآبائی گھروں میں منانے کیلئے جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
آئندہ ہفتے موسم کیسا رہیگا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی
May 06, 2021 | 21:19:PM