وزارت کامرس کا برآمدکنندگان اور سپلائرز کیلئے اہم فیصلہ

May 06, 2021 | 22:09:PM

(24 نیوز)وزارت کامرس نے برآمدکنندگان اور ان کے سپلائرز کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برآمدی انڈسٹری کو10 سے 12 مئی تک کام کی اجازت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے بینک 10 اور 11 مئی کو برآمدی انڈسٹری کیلئے محدود آپریشنز جاری رکھیں گے۔ برآمدکنندگان کو بندرگاہوں اور کسٹمز کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ برآمدکنندگان مشکل کی صورت میں صوبائی حکومتوں اور وزارت کامرس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مشیر تجارت رزاق داوَد نے عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پراعتراض اٹھایا تھا۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عبدالرزاق داود نے عید کی چھٹیوں پر اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ عیدالفطر کی صرف 3 چھٹیاں دینی چاہئیں ۔
مشیر تجارت نے موقف اپنایا تھا کہ 6 چھٹیاں ہونے سے ایکسپورٹرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جس پر وزیراعظم نے عید کی چھٹیوں کے دوران ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا بچوں کو کورونا ویکسین دینے والا پہلا ملک بن گیا

مزیدخبریں