(24نیوز)عید تعطیلات 8 تا 16 مئی کے دوران ملکہ کوہسار مری میں بھی لاک ڈ اؤن نافذ ہوگا ۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے واضح کردیا کہ مری کی طرف کوئی آنے کا سوچے بھی نا، مری میں فوج رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری لاک ڈاؤن پر عمل کروائے گی۔ مری اور کشمیر کے مقامی افراد کو شناختی کارڈ دکھا کر گھر جا سکیں گے۔
ڈی سی راولپنڈی انوار الحق اور ایس ایس پی آپریشن نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 تا 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا. انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ مری میں ہر صورت لاک ڈاون پر عملدرآمد کرایا جائیگا،نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے راولپنڈی ضلع میں 12 اور5 خصوصی چیک پوسٹیں بھی ہونگی جہاں آرمی اور رینجرز بھی ڈیوٹی پر موجود ہونگی۔
مری اور کشمیر کے مقامی افراد کو شناختی کارڈ دکھا کر داخلہ کی اجازت ہوگی،تاجروں سے رابطہ میں ہیں مری ہوٹل ایسوسی ایشن سے بھی بات ہوگئی ہے اگر عوام ایس او پیز فالو کرتے تو لاک ڈاون نہ ہوتا۔بیکری اور کچن شاپس نو سے چھ بجے جبکہ میڈیکل اسٹور چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے،ایس یس پی آپریشن شعیب کا کہنا تھا کہ مری اور مضافات میں 5 سو پولیس اہلکار تعینات ہونگے. مری میں جو لوگ باہر کے موجود ہیں وہ فوری طور پر واپس چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں۔کراچی ضمنی الیکشن، 40 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل،مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے ؟