وزیراعظم کی سفیروں کے خلاف زہریلی گفتگوبلاجواز تھی ۔۔صدمہ ہوا۔۔شہباز شریف 

May 06, 2021 | 22:32:PM
وزیراعظم کی سفیروں کے خلاف زہریلی گفتگوبلاجواز تھی ۔۔صدمہ ہوا۔۔شہباز شریف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی عوامی سطح پر پاکستانی سفیروں کے خلاف زہریلی گفتگوبلاجواز اور غیرضروری تھی ،اس سے قومی مفادات کا بہادری سے دفاع کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی ۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مشکل حالات میں کٹھن چیلنجز کا سامنا کرنے والے ہمارے سفیروں کے خلاف وزیراعظم کی عوامی سطح پر بے احتیاطی پر مبنی گفتگو کے بارے میں سن کر بے حد افسوس اور صدمہ ہوا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو سفرا کی بہادرانہ کوششوں میں ان کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ناکہ عوام میں ان کی تضحیک کریں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اس سے قومی مفادات کا بہادری سے دفاع کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں۔عیدآبائی گھروں میں منانے کیلئے جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری