خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلتھ ورکرز پر بجلیاں گرا دیں

May 06, 2021 | 22:40:PM
خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلتھ ورکرز پر بجلیاں گرا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس ایمرجنسی کے تحت خیبرپختونخوا میں ہیلتھ ورکرزکی عید کی چھٹیاں منسوخ کری گئی ہیں۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش تمام ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔جاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں کورونا ویکسینیشن کا عمل 13 تا 15 مئی کے علاوہ بلاتعطل جاری رہے گا۔
دوسری جانب پشاورکے باچا خان ائیر پورٹ پر 6 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ ابوظہبی سے پشاور آنے والے 5 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ مثبت آیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، مسافروں کو باچا خان ائیر پورٹ سے مقامی ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ایئر پورٹ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسافر10 دن مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  8 تا 16 مئی۔۔کوئی مری جانے کا سوچے بھی نہ