مقام ابراہیم کی نایاب تصاویر کے بعد مکہ المکرمہ کی آسمان کی بلندیوں سے خوبصورت تصاویروائرل

May 06, 2021 | 22:48:PM

(24نیوز)مسجد الحرام میں مقام ابراہیم کی نایاب تصاویرسامنے آئی تھیں جب کہ اس سے قبل حجراسود کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔اب پھرحرمین شریفین کے انتظامی امورنے مکہ المکرمہ کی آسمان کی بلندیوں سے لی گئیں خوبصورت تصاویرجاری کردی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بلندی سے لی گئیں تصاویرمیں مقدس مقام کا مکمل نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔ ادارہ امورحرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ اسٹیڈیزومنصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزمسجد الحرام میں مقام ابراہیم کی نایاب تصاویرسامنے آئی تھیں جب کہ اس سے قبل حجراسود کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقام ابراہیؑم کی نایاب تصاویر بھی سامنے آگئیں

مزیدخبریں