فضل الرحمان کئی روز سے علیل ۔۔شہباز شریف ملے بغیر ہی لاہور واپس چلے گئے 

May 06, 2021 | 22:54:PM
 فضل الرحمان کئی روز سے علیل ۔۔شہباز شریف ملے بغیر ہی لاہور واپس چلے گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک روزہ دورے پر جمعرات کو اسلام آباد پہنچے اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملے بغیر ہی لاہور روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن گزشتہ کئی روز سے علیل ہیں،مولانا فضل الرحمن کو ڈاکٹرز نے ایک بار پھر مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔تاہم شہبازشریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، دونوں رہنماﺅں نے ملکی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 شہباز شریف اور فضل الرحمان نے عید کے بعد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔صدر ن لیگ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی صحت سے متعلق دریافت کیا، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہارکیا،مولانا فضل الرحمان نے مزاج پرسی پر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔اشرف صحرائی کی زیر حراست موت پر مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مکمل ہڑتال