(24 نیوز)سندھ حکومت کا صوبے میں اتوار سے مکمل لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیاہے،تمام کاروباری مراکز اور تفریحی مقامات بند رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ جمعہ اور ہفتہ کاروبار صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا، دونوں دن کاروباری افراد ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کر سکتے ہیں، اتوار سے کاروبار بند ہو گااور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا، ناصر حسین شاہ نے کہاکہ امید ہے کاروباری افراد اور عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں گے ۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ صوبے میں 15 مئی تک مکمل لاک ڈاﺅن ہو گا، ان کاکہناتھا کہ سندھ میں انٹرسٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلتھ ورکرز پر بجلیاں گرا دیں