کارروکنے پر ڈرائیور نے گاڑی موٹروے پولیس اہلکار پرچڑھا دی۔۔رونگھٹے کھڑ ے کر دینے والی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کبھی کبھی لینے کے دینے پڑ جا تے ہیں ،ایسا ہی کچھ اس وا قعہ میں ہے کہ موٹرے وے پولیس کی جانب سے تیز رفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش پر ڈرائیور نے گاڑی پولیس کے اہلکار پر چڑھا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،ملزم ڈرائیور کو بعد میں پیچھا کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پشاور میں پیش آیا۔جنید نامی شخص اسلام سے پشاور جارہا تھا کہ اس کو مردان کے قریب روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے گاڑی بھگادی جس پر موٹروے پولیس کی جانب سے کال چلوائی گئی اور ملزم کو پشاور ٹول پلازہ پر روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے گاڑی موٹروے پولیس کے اہلکار پر چڑھادی۔پشاور پولیس کے مطابق اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک ہے،ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیاہے۔
پشاور کے علاقہ چمکنی کے قریب ڈرائیور نے گاڑی موٹروے پولیس کے اہلکار پر چڑھادی،یقین مانیں کوئٹہ والے ایم پی اے کو سز ا ملی ہوتی تو یہاں ملزم کی یہ جرات نہ ہوتی۔اہلکار کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ڈرائیور جنید کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔ pic.twitter.com/AMG5gjKSVl
— Muhammad Umair (@MohUmair87) May 6, 2021
یہ بھی پڑھیں:عید کے دنوں میں سی ویو اور ہاکس بے بھی بند