(ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
عثمان خواجہ نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے نومولود کا نام عائلہ فوزیہ مشیل خواجہ رکھا ہے جو 28 اپریل2022 کو دنیا میں آئی۔
عثمان خواجہ نے نومولود کی تصویر شیئر کی اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ انشاءاللہ ، اللہ آپ کو ایک مضبوط، خود مختار اور محبت کرنے والی مسلمان عورت بننے میں مدد کرے گا۔ میں جانتا ہوں کہ میں یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی