(ویب ڈیسک)پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کا کھوج لگاکر انہیں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی کا مالک طاہر نذیر مریدکے کا رہائشی ہے جس نے گرفتاری کے بعد بیان میں بتایا کہ اس نے وہ کار وجاہت علی نامی شخص کو کرائے پر دی تھی جو اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی کار اور ڈرائیور وجاہت علی کو تھانہ مریدکے لایا گیا جہاں کار ڈرائیور وجاہت علی نے بتایا کہ وہ جائے حادثہ پر کچھ دیر رکا لیکن جونہی شہباز گل کو گاڑی سے نکلتے دیکھا تو ڈر کے مارے جائے حادثہ سے بھاگ کھڑا ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کے شواہد اور وجاہت علی سے تفتیش کے مطابق یہ ایک عام کار حادثہ ہے جو وجاہت علی کی غفلت کے باعث پیش آیا لیکن شہباز گل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں گئی جس طرح کہ شہباز گل نے اس کو میڈیا میں ایک قاتلانا حملے کا رنگ دے کر پروپیگنڈہ کیا ہے۔
وجاہت علی کو مزید تفتیش کے لیے حافظ آباد پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے چونکہ حادثے کا علاقہ ان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یا اللہ خیر۔بلوچستان میں زلزلہ۔شدت 1-5 ریکارڈ