عید کے بعد ڈالر پھر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عید تعطیلات کے بعد روپے پر دباؤ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر پھر مہنگا ہوگیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 6 پیسے مہنگا ہوکر1 سو 86 روپے 75پیسے پر پہنچ گیا ۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے چھ پیسے مہنگا ہو کر 1سو 85روپے سے مہنگا ہو کر1 سو 86 روپے 75پیسے پر پہنچ گیا ۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے بعد روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ۔۔جہانگیر گروپ کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان
معاشی ماہرین کے مطابق عید کے بعد ترسیلات زر کی آمد میں کمی کی توقع ہے ۔ جس پر روپے پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور ساتھ ہی بڑھتے درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر ذخائر میں کمی ہونے کی وجہ سے بھی روپے پر دباؤ دیکھا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس ۔تحریک انصاف نئی مشکل میں پھنس گئی