ٹویٹرکے بھارتی نژاد سی ای او کو ہٹایا گیا تو کتنا جرمانہ دینا پڑے گا ؟؟

May 06, 2022 | 12:24:PM

(ویب ڈیسک)ایلون مسک نے ٹویٹر خریدنے کے بعد اس میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے ،کہا جارہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل تعینات ہونیوالے بھارتی نژاد سی ای اوپراگ اگروال کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگر ایلون مسک نے ٹویٹر کے سی ای او ہٹایا تو انہیں موجودہ سی ای او پراگ اگروال کو 43 ملین ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنی پڑے گی۔
ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کے استعفیٰ کے بعد نومبر 2021 میں بھارتی شہری پراگ اگر وال کو ٹوئٹر کا سی ای او بنایا گیا تھا،ذرائع کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کیلئے نیا سی ای او ڈھونڈ لیا ہے اور جلد ہی وہ پراگ اگروال کو ان کے عہدے سے ہٹاسکتے ہیں۔ اگر ایلون مسک اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہیں تو انہیں پراگ اگر وال کو 43 ملین ڈالر ادا کرنے پڑیں گے۔
دوسری جانب پراگ اگروال کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی نوکری سے زیادہ ٹوئٹر کے مستقبل کی فکر ہے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پراگ نے کہا کہ ان کیلئے اپنی نوکری مسئلہ نہیں ہے بلکہ انہیں اصل پریشانی ان سروسز اور لوگوں کی ہے جو ٹوئٹر کو بہتر بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک اور منفرد فیچر متعارف کرادیا

مزیدخبریں