شاہ محمود قریشی کی اہلیہ بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں

May 06, 2022 | 13:12:PM

(24نیوز)اثاثہ جات کی تفصیلات چھپا کر ٹیکس چوری کے معاملے پرسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیگم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اوڈی کار خرید کر اثاثہ جات میں ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیگم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں،مہرین قریشی پر 10لاکھ 19ہزار پانچ سو روپے ٹیکس عائد کرکے نوٹس جاری کردیاگیا۔ایف بی آر نے آمدن چھپانے پر سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بیگم پر ٹیکس عائد کردیا،ذرائع کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیگم مہرین قریشی نے اوڈی کار خریدی لیکن گوشوارے میں ظاہر نہ کی،ایف بی آر نے50لاکھ روپے مالیت کی اوڈی کار چھپانے پر مہرین قریشی پر 10لاکھ 19ہزار پانچ سو روپے ٹیکس عائد کیا،مخدوم شاہ محمود قریشی کی اہلیہ نے سال 2016 میں اوڈی کار خریدی تھی ،اے اے سی 058نمبر اوڈی کار خرید کر مہرین قریشی کے نام پر رجسٹرڈ کروائی گئی،ایف بی آر نے ایکسائز سے گاڑی کی رجسٹریشن کا ریکارڈ حاصل کرکے چھان بین شروع کی تھی،ایف بی آر نے چار مرتبہ نوٹسز بھجوا کر ذرائع آمدن پوچھے،جواب جمع نہ جمع کروایا گیا،مہرین قریشی نے سال 2016کے گوشوارے کے ساتھ اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں،ایف بی آر نے مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیگم پر ٹیکس عائد کرکے نوٹس جاری کردیا،ایف بی آر نے ہاوس نمبر ای ون گلبرگ تھری میں نوٹس موصول کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ۔۔جہانگیر گروپ کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

مزیدخبریں