حج کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز 

May 06, 2022 | 13:22:PM
حج کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز 
کیپشن: حج درخواستوں کی وصولی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رواں سال حج کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے،حج پر جانے کے خواہشمند حضرات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق رواں سال حج سیزن کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا۔درخواست کی ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ سمیت دیگر کوائف کو لگانا لازمی قرار دیا گیا۔درخواست کیساتھ آن لائن پچاس ہزار روپے کی ادائیگی بھی کرنا ہو گی۔
شہر کے مختلف بینکوں میں نو مئی سے درخواستوں کی وصولی شروع ہو گی،تیرہ مئی تک آن لائن اور بینکوں میں درخواستوں کی وصولی کی جائیگی۔پندرہ مئی کو قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب حج پر روانہ ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بارش کے حوالے سے اہم خبر
وزارت مذہبی امور پاکستان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کو حج کوائف اور رقم جمع نہ کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:توہین مذہب کیس۔ شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا