نیا گورنر سندھ کون ؟؟ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو نام بھجوادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان نے نئے گورنر سندھ کے انتخاب کے لیے وزیر اعظم کو پانچ نام بھجوا دیئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے وزیر اعظم کو گورنر سندھ کیلئے نسرین جلیل، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر اور سابق میئر کراچی وسیم اختر، رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ اور عامر چشتی کے نام وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماوں کی اکثریت نسرین جلیل کی پارٹی سے طویل عرصے سے وابستگی کی وجہ سے انہیں نئے گورنر کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے ۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان اقتدار کی تقسیم کے معاہدے کے مطابق متحدہ کو دو وفاقی وزارتوں کے ساتھ ساتھ سندھ کے گورنر کا عہدہ بھی دیا گیا تھا۔سینیٹر فیصل سبزواری اور رکن قومی اسمبلی امین الحق وفاقی وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھاچکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ۔۔جہانگیر گروپ کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان