عمران خان کے الزامات۔علیم خان بھی کھل کر سامنے آ گئے

May 06, 2022 | 15:38:PM

 (24 نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات پرعلیم خان چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹی وی پر آکر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

 تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرعلیم خان کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے بتا دیں، ہم بھی حقائق بتائیں گے، عزت سے میرا نام لیں میں بھی آپ کا عزت سے نام لوں گا۔

علیم خان نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر 300 ایکڑ زمین لیگل کروانے کا الزام عائد کیا، یہ الزام جھوٹ ہے، حقائق کو مسخ کیا گیا، میرے پاس 300 ایکڑ نہیں 3 ہزار ایکڑ ہے، میں نے زمین ایکوائر نہیں کرائی بلکہ زمینداروں سے خریدی ہے۔تحریک انصاف کے ہر مشکل وقت میں کیا میں اس لیے کھڑا تھا کہ تین سو ایکٹر زمین کا سٹیٹس تبدیل کروانا تھا .

سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو چپ میں بھی نہیں رہوں گا .اگر آپ منہ کھلوانا چاہتے ہئں تو کسی چینل پر میں آپ اور جہانگیر ترین بیٹھیں پھرسب سچ بولیں۔ہم مصلحت کے تحت خاموش ہیں ،سیاست کریں لوگوں کو ورغلائیں جھوٹ بولیں لیکن میں سچ بولوں گا۔میں امریکی اور یورپین سفیر کو عمران خان کے گھر ملا تھا ،برطانوی سفیر کو اگر اپ حکومت میں آنے سے پہلے مل سکتے ہیں تو حکومت میں کیوں نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کم عمر لڑکے کا منہ میں سگریٹ رکھ کر خطرناک اسٹنٹ۔ دل تہلا دینے والی ویڈیو وائرل

علیم خان نے اہم ڈویلپر کے ساتھ فرح خان کے تعلقات بارے تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:حج کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز

مزیدخبریں