وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا بڑا ایکشن 

May 06, 2022 | 15:42:PM
حمزہ شہباز ایکشن
کیپشن: حمزہ شہباز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اوکاڑہ کے قبرستان میں بچی کی لاش کی بے حرمتی کا واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ملزموں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کمشنر ساہیوال ڈویڑن اور آر پی او ساہیوال سے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور قبرستان میں لائٹس کا مناسب انتظام کیا جائے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ رات کے وقت قبرستانوں میں آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔تھانہ بی ڈویڑن اوکاڑہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاجبکہ گورکن سمیت 2 افراد گرفتار۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کار حادثہ:گاڑی کا مالک اور ڈرائیور گرفتار