(24 نیوز ) مسلم لیگ نون کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں نوید کے والد رانا احمد علی کو بیڈ روم میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق میاں نوید کے والد رانا احمد علی کو بیڈ روم میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیاہے ، متعدد افراد کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری طرف ن لیگ کے ایم پی اے میاں نوید علی کا کہنا ہے کہ انہیں گھریلو ملازمین نے فون پر والد کے قتل کی اطلاع دی جس کے بعد لاہور سے فوری طور پر پاکپتن کیلئے نکل پڑا۔
افسوسناک خبر
ریسکیو حکام کے مطابق انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ بیڈروم سے گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:31 مئی تک الیکشن کی تاریخ ۔ورنہ۔شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ حمزہ شہباز نے میاں نوید کے والد کے قتل کو افسوسناک قرار دیا ہے جبکہ اسے پنجاب پولیس کے لئے ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الزامات۔علیم خان بھی کھل کر سامنے آ گئے