ہفتے کی چھٹی بحال ہوگی یا نہیں ؟؟حکومت نے فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،حکومت نے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے تاہم ڈیوٹی کے اوقات میں ایک گھنٹہ کمی کردی ہے۔
سرکاری دفاتر اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیئے گئے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاجبکہ سرکاری دفاتر میں جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے،قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے، ہفتہ کی چھٹی وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نیا گورنر سندھ کون ؟؟ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو نام بھجوادیا