(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ پنجاب میں لوٹوں اور پیسوں کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی،شرم آنی چاہئے لوگوں نے اپنے ضمیر بیچ کر بیرونی سازش کو کامیاب کرایا،اپنی عدالتوں سے پوچھتا ہوں کیا اس پر سوموٹو ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا،یورپ میں اپنے ضمیر کا سودا کرنے والا اپنی شکل نہیں دکھا سکتا،عدالتیں رات12 بجے کھل سکتی ہیں تو ان چوروں کو کیوں نااہل نہیں کیا جاتا۔
میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میانوالی میں عوام کا سمندر دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں قوم میں شعور پیدا کیا ، قوم کو بیدار کیا،انہوں نے کہاکہ میانوالی والے مجھے جتوا کر اسمبلی میں لے کر گئے،آج میانوالی سے حقیقی آزادی تحریک کا آغاز کر رہا ہوں ، قوم کو تیار کر رہا ہوں ، اسلام آباد کی کال دوں گا،30 مئی کے بعد کسی دن بھی قوم کو کال دے سکتا ہوں ۔
عمران خان نے کہاکہ قوم کو کوئی کنٹینر نہیں روک سکتا،وعدہ ہے جب تک زندہ ہوں آپ کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا،جب تک یہ چور جیلوں میں نہیں جاتے عمران خان جہاد کرتا رہے گا،انہوں نے کہاکہ یہ حکومت امریکی مراسلے پر کمیشن بنانے جا رہی ہے،امریکا سے سازش شروع ہوئی، یہاں کے میر جعفر اور میرصادقوں نے ملکر منتخب حکومت کو گرایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ کہتے ہیں امریکیوں کی غلامی کرنا پڑے گی، آپ غلام ہو قوم غلام نہیں ہے،ہم صرف اوپر والے کی غلامی کرتے ہیں،یہ ہم پر ہے کہ اقبال کا شاہین بننا ہے یاان کی طرح بوٹ پالش کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح غلام ہندوستان میں آزاد انسان تھے،دوستی سب سے کریں گے غلامی کسی کی نہیں کریں گے،امریکا نے ہمارے سفیر کو کہا عمران خان کو ہٹاﺅ ورنہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،کہا اگر غلام کو لے آئے تو ہم تمہیں معاف کر دیں گے۔
عمران خان نے امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ امریکا ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں ہم آزاد قوم ہیں ، قوم زرداری، نوازشریف ، شہبازشریف جیسے چوروں کی غلامی نہیں کرے گی،ہم کسی صورت ان چوروں کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ انہوں نے مجھ پر ایف آئی آر کٹوائی،تم دنیا میں جہاں مرضی چلے جاﺅ ایک ہی آواز آئے گی چور اور غدار،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ کل انہوں نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر موٹروے پر حملہ کرایا،شہبازشریف نے سب سے زیادہ پولیس مقابلوں میں لوگوں کو مروایا۔
عمران خان نے کہاکہ اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر آنے والا ہے،تاریخ میں کبھی اتنا بڑا انسانوں کا سمندر نہیں آیا ہوگا،ہمارے اوپر ڈاکوﺅں کا پلندا بیٹھا ہے جو سمجھتا ہے قوم تھک جائے گی،ابھی توقوم تیاری کررہی ہے، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ ساری قوم کو اسلام آباد بلا رہا ہوں، یہ پاکستان کا معاملہ ہے،چاہتا ہوں آپ اسلام آباد آ کر ایک ہی پیغام دیں غلامی نامنظور اور الیکشن کراﺅ،فوری الیکشن کراﺅ ، قوم کو فیصلہ کرنے دو۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پنجاب میں لوٹوں اور پیسوں کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی،شرم آنی چاہئے لوگوں نے اپنے ضمیر بیچ کر بیرونی سازش کو کامیاب کرایا،اپنی عدالتوں سے پوچھتا ہوں کیا اس پر سوموٹو ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا،یورپ میں اپنے ضمیر کا سودا کرنے والا اپنی شکل نہیں دکھا سکتا،عدالتیں رات12 بجے کھل سکتی ہیں تو ان چوروں کو کیوں نااہل نہیں کیا جاتا،انہوں نے کہاکہ لوٹے کسی بھی علاقے میں الیکشن مہم کیلئے آئیں تو آپ نے ان کا بندوبست کرنا ہے،ان کا وہ حشر کرنا ہے کہ منتخب نمائندے ساری زندگی اپنا ووٹ بیچتے ہوئے ڈریں،انہوں نے کہاکہ اللہ نے آپ کو نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی،نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے، انسان نہیں،فیصلہ کرنا ہوگا چوروں کے ساتھ کھڑے ہونا ہے یا حق اور سچ کے ساتھ،فوری الیکشن کرائیں تاکہ قوم فیصلہ کرے، امریکا نہیں ۔
عمران خان نے کہاکہ یہ 30 سال سے لوٹ مار کرنے والوں کیخلاف جہاد ہے،اس پر ایف آئی اے میں 16 ارب کے کیس ہیں،اس کا بیٹا، داماد اور بھائی باہر بھاگا ہوا ہے،ان کا منشی اسحاق ڈار اور اس کے بیٹے بھی باہر بھاگے ہوئے ہیں،ان کو ہمارے ملک پر مسلط کردیا گیا، کیا ہم اسے تسلیم کریں، ہم کسی بھی امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرینگے،انہوں نے کہاکہ انسانوں کا سمندر جب اسلام آباد آئے گا تو صرف الیکشن چاہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی طور پر پہلی کامیابی حاصل کی ،ابھی مزید آگے بڑھنا ہے، آصف علی زرداری