روس کے صدر پیوٹن نے اسرائیل سے معافی مانگ لی

May 06, 2022 | 20:15:PM
روس، صدر پیوٹن، یہودیوں سے متعلق، وزیرخارجہ کے بیان، اسرائیل سے معذرت کرلی
کیپشن: روسی صدر پیوٹن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کے صدر پیوٹن نے یہودیوں سے متعلق وزیرخارجہ کے بیان پراسرائیل سے معذرت کرلی۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہٹلر کی رگوں میں بھی یہودی خون تھا۔سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ سمجھدار یہودی لوگ کہتے ہیں کہ سامی النسل یہودیوں کےخلاف سب سے زیادہ پرجوش خود یہودی ہی ہوتے ہیں۔تاہم اب صدر پیوٹن نے یہودیوں سے متعلق وزیرخارجہ کے بیان پراسرائیل سے معافی مانگ لی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے روسی صدر کی وزیر خارجہ کے بیان پر معافی قبول کرلی۔کریملن اور بینیٹ کے دفتر کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ نے یوکرین میں جاری جنگ کے متعلق فون پر بات چیت کی ہے۔یہ بات چیت ہولوکاسٹ کے متعلق روسی وزیر خارجہ کے متنازعہ بیان کے بعد ہوئی۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کی جنگ پر ایک بیان دیتے ہوئے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنیسکی کا موازنہ جرمن نازی آمر ایڈولف ہٹلر سے کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ'ہٹلر کی رگوں میں بھی یہودی خون دوڑتا تھا'۔ان کے اس بیان پر زبردست سفارتی تنازع پیدا ہوگیا تھا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،"وزیر اعظم نے لاوروف کے بیان کے لیے صدر پوٹن کی معذرت قبول کرلی ہے اور یہودی عوام نیز ہولوکاسٹ کی یادو ں کے حوالے سے اپنے رویے کی وضاحت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے اہم بیان
دوسری طرف بینیٹ اور پوٹن کے درمیان فون پر ہونے والی بات چیت کے حوالے سے کریملن کی طرف سے جاری بیان میں مذکورہ تنازعے کا نہ تو براہ راست ذکر ہے اور نہ ہی معذرت کے بارے میں کوئی بات۔ بیان کے مطابق پوٹن نے بینیٹ سے کہا کہ روس یوکرین کے بندرگاہی شہر ماریوپول میں محاصرہ زدہ اسٹیل پلانٹ سے شہریوں کے انخلاء کی اجازت دینے کے لیے اب بھی تیار ہے۔بیان میں تاہم یہ ضرور کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے ہولوکاسٹ کی'تاریخی یادوں'کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دانش کنیریا کے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات، لالہ نے بھی خاموشی توڑ دی