برطانوی بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کوشکست کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں اپ سیٹ،اپوزیشن لیبرپارٹی نے لندن کی تین بڑی کونسلز کنزرویٹو پارٹی سے جیت لیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کوشکست کا سامناکرنا پڑ گیا،سکاٹ لینڈ میں بھی ٹوری پارٹی بری طرح ہار گئی ،اپوزیشن لیبرپارٹی نے لندن کی تین بڑی کونسلز کنزرویٹو پارٹی سے جیت لیں۔
لندن کی ان کونسلز میں ویسٹ منسٹر، وینڈز ورتھ اور بارنٹ شامل ہیں ،ویسٹ منسٹر کی کونسل 1964 سے حکومتی کنزرویٹو جماعت کے پاس تھی، لبرل ڈیموکریٹک جماعت نے کونسلز کی 79 نشستیں جیت لیں،107 کونسلز کے ابتدائی نتائج کے مطابق لیبرپارٹی 1428 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے،کنزرویٹو پارٹی 703 ، لبرل ڈیموکریٹک 368 ، آزاد85 اور گرین پارٹی 66 نشستیں جیت چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا