بلاول بھٹو زرداری کو امریکی ہم منصب کا ٹیلی فون،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے بلاول کو وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کے ٹیلیفون کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ امریکی وزیرخارجہ کی انتھونی بلنکن کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی ہم منصب کے تہنیتی پیغام پر اظہار تشکر کیا،بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ باہمی مفید اور وسیع البنیاد تعلقات کے استحکام پر گفتگو ہوئی،دونوں جانب سے امن، ترقی اور سلامتی کی ترویج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا دونوں جانب سے باہمی احترام کے تحت رابطوں کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیاگیا۔
</p
Received call from @SecBlinken grateful for warm felicitations on my assumption of office. Exchanged views on:
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 6, 2022
-Strengthening mutually beneficial, broadbased relationship
-Promotion of peace,development & security
-Agreed engagement with mutual respect is the way forward ????????????????????
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الزامات، جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے، سب کھول کر رکھ دیا