محکمہ موسمیات نےبارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی

May 06, 2023 | 09:44:AM

(24نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترمیدانی علا قوں میں موسم خشک رہے گا، خیبر پختو نخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،اس کے علاوہ  کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات،نارووال، گوجرانوالہ، سر گو دھا، بھکر، لیہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد اور مردان میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، سیدوشریف، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،کوہستان، کرم، وزیرستان، پشاور اورکوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین اس سال بغیر محرم حج کی سہولت سے محروم رہیں گی

دوسری جانب بلوچستان میں تیز آندھی، بارش، ژالہ باری اور سیلابی ریلے کے علاوہ مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے باعث 4 افراد جان بحق ہوئے ہیں جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں