امیر مقام کو ن لیگ کی صوبائی صدارت سے ہٹا دیا گیا

May 06, 2023 | 10:26:AM
امیر مقام کو ن لیگ کی صوبائی صدارت سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو صوبائی صدارت سے ہٹانے کی قراداد منظور ہو گئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے نظریاتی ورکرز کنونشن میں صوبائی صدر امیر مقام کو عہدے سے ہٹانے کی قراداد پیش کی گئی جس کو منظور کر لیا گیا اور امیر مقام کو صوبائی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ 

پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا سمیت پارٹی کے اہم اور سینئر رہنماؤں نے شرکت کی، اس کنونشن میں صوبائی صدر کو عہدے سے ہٹانے کی قراداد بھی منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

دورانِ کنونشن سردار مہتاب کاخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست کا ڈھانچہ تباہ برباد ہو چکا ہے، اس تباہی میں تمام پارٹیاں شامل ہیں، عدلیہ، پارلیمان اور سٹیبلشمنٹ تمام تقسیم ہو چکے ہیں۔ ن لیگ میں ورکرز کی جگہ انوسٹر لے چکے ہیں۔