نہرو کا کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار اب ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھانے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار دلیپ تاہل پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کریں گے۔
اس سے قبل دلیپ تاہل 3 مرتبہ بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔
View this post on Instagram
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے لیے ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کرنا ایک ایسا چیلنچ تھا جس سے انکار ممکن نہیں تھا، فلم سے قبل بھٹو کی شخصیت، تقریر کرنے اور بولنے کے انداز کو سمجھنے کے لیے مہینوں تک ریسرچ کی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ حرا سومرو بچوں سے دوری پر آبدیدہ ہو گئیں، ویڈیو وائرل
بھارتی اداکار نے اس فلم کے حوالے سے معمولی سی تفصیل بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور فلم آئی بی 71 میں دلیپ تاہل کے علاوہ اداکار انوپم کھیر، وشال جیٹھوا اور ودیوت جموال بھی شامل ہیں اور یہ فلم 12 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔