شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی پر فن کا مظاہرہ کرنیوالی واحد پاکستانی فنکارہ کون ہیں؟

May 06, 2023 | 11:35:AM

(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نوریمہ ریحان شاہ چارلس سوم کے کورونیشن کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

پاکستانی گلوکار اور انٹرنیٹ سنسیشن نوریمہ ریحان کو لندن میں ہونے والے شاہ چارلس سوم کے تاج پوشی کے موقع پر ہونے والے کنسرٹ کیلئے بلایا گیا ہے جس کا آغاز 6 مئی سے ہوگا۔

نوریمہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کے تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں۔
یہ کنسرٹ تاجپوشی کے اگلے دن اتوار، 7 مئی کی شام ونڈسر کیسل کے میدان میں منعقد ہونا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نوریمہ ریحان کے گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

نوریمہ ریحان نے 9 سال کی عمر سے گلوکاری کا آغاز کیا اور اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے سوشل میڈیا پر پہچان بنا لی ہے۔

ان کا تعلق گلگت بلتستان کے شہر ہنزہ سے ہے، وہ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ہیں اور گلوکاری کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں