عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی، پی ٹی آئی آج ملک گیر ریلیاں نکالے گی

May 06, 2023 | 11:45:AM

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی آج عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج ملک بھر میں عدلیہ سے اظہارے یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ریلیوں کیلئے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مشروط اجازت دے دی ہے، پی ٹی آئی کو دیئے گئے اجازت نامے میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں دی گئی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ تحریک اور جیل بھرو تحریک چلا کر کیا ملا؟ فیاض الحسن چوہان اور اینکر کے درمیان گرما گرمی

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ملی جس پر تحریکِ انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے اس لیے ریلیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی ریلی کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود کریں گے۔

مزیدخبریں