اب چیٹ جی پی ٹی لوگوں کیلئے گھر بھی تلاش کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی ریئل سٹیٹ کمپنی زیلو نے ایک ایسا چیٹ جی پی ٹی پلگ اِن لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین کو گھر خریدنے یا کرائے پر لینے میں مدد ملے گی۔
مبینہ طور پر یہ پلگ اِن صارفین کو مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت کرنے میں مدد کرے گا کہ وہ کس قسم کی پراپرٹی خریدنا یا کرائے پر لینا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی انہیں مقام اور قیمت بھی بتائے گا۔
ان معلومات کی مدد سے چیٹ بوٹ زیلو کے ڈیٹا بیس کو دیکھے گا اور صارفین کو گھروں کے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔
ایک مثال دیتے ہوئے زیلو نے کہا: ’اگر کوئی صارف سیئٹل میں آٹھ لاکھ ڈالر سے کم قیمت کے دو بیڈ روم اور دو باتھ روم والے ٹاؤن ہاؤسز ڈھونڈتا ہے تو اے آئی چیٹ بوٹ زیلو کے ڈیٹا بیس سے متعلقہ معلومات فراہم کرے گا۔‘
Find your next home with a simple conversation.
— Zillow (@zillow) May 3, 2023
Check out how the new Zillow plugin for #ChatGPT can help you on your homebuying journey. ???? pic.twitter.com/qZuDo3dODc
تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایپلی کیشن صارف کے طور پر کام نہیں کرے گی جیساکہ وہاں جانے کیلئے شیڈول بنانا یا کسی ایجنٹ سے رابطہ کرنا۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ آپ چاہے خریدنا، کرائے پر لینا یا صرف پراپرٹی دیکھنا چاہتے ہوں، آپ مخصوص پراپرٹی لسٹنگ کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں یا اپنی دلچسپی کے گھروں کے متعلق بتا بھی سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق توقع ہے کہ پلگ اِن ابتدائی طور پر دو مئی سے چیٹ جی پی ٹی کے منتخب صارفین کیلئے دستیاب ہوگا اور ’وسیع تر رسائی مستقبل میں متوقع ہے۔‘
زیلو نے کہا کہ پلگ اِن فی الحال ابتدائی آزمائشی مرحلے میں ہے، جو اس کی ٹیم کو اوپن اے آئی کے ساتھ کام کرنے میں مدد دے گا تاکہ ’تجربے کو بہتر سے بنایا جاسکے۔‘
ریئل سٹیٹ فرم نے مزید کہا: ’نیا زیلو چیٹ جی پی ٹی پلگ اِن اس بات کی تازہ ترین مثال ہے کہ ہم معلومات کو اَن لاک کرنے اور اپنے صارفین کو بااختیار بنانے میں مدد کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ چاہے وہ اپنا گھر خرید رہے ہوں، کرائے پر لے رہے ہوں یا فروخت کر رہے ہوں۔‘
اس میں کہا گیا ہے کہ چیٹ بوٹ کے جوابات محدود ہیں اور زیلو کی ڈیٹا پالیسیوں سے مطابقت رکھتے ہیں۔