ترکی میں عالمی فورم کا اجلاس، یوکرینی اور روسی ارکان پارلیمنٹ میں جھگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران دونوں ملکوں کے نمائندگان گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ترکیہ کے شہر انقرہ میں بلیک سی اکنامک کوپریشن کے 61 ویں جنرل اسمبلی کے دوران ہونے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
‼️ The flag of Ukraine is sacred, just like Ukraine.
— Verkhovna Rada of Ukraine - Ukrainian Parliament (@ua_parliament) May 4, 2023
Marikovskyi —???????? pic.twitter.com/gukGjl41bC
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کے ترجمان اسٹیج پر جھنڈا لہراتے ہیں تاہم اس دوران روس کے سینئر ترجمان اسٹیج پر آکر یوکرین کے رکن پارلیمان ( ایم پی ) اولکسینڈر میریکووسکی سے جھنڈا چھین لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: تھری ڈی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پہلی پرنٹڈ مچھلی
ویڈیو میں روسی ترجمان کے جھنڈا چھیننے کے بعد یوکرین کے ایم پی کو ان کا پیچھا کرتے ہوئے دوتین مکے مارت ہوئے دیکھا جاسکتا، تاہم وہاں موجود افراد نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو علیحدہ کردیا۔
بعد ازاں اولکسینڈر میریکووسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی یہ واقعی اس مکے کے لائق تھے۔