بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز تحرک انصاف کیلئے کھیل ہے: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز ایک کھیل ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی نے کس طرح پاکستان کی بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے، ماضی میں بھی عمران خان نے ماضی میں بھی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں اور اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے، جب وہ اقتدار میں تھے تب بھی وہ ایسا ہی کرتے رہے ہیں، ان کے لئے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیرینہ دوستی،پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، بلاول بھٹو
It is deeply troubling how the PTI tried to generate a controversy around Pakistan's participation in the SCO's meeting in India. It shouldn't be surprising though as Imran Niazi has had no qualms about imperiling the country's vital foreign policy interests in the past too. This…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 6, 2023
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے بھارت کے دورے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کہا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ تعلقات ختم کیے تھے، بلاول کے دورہ بھارت کا مطلب ہے کہ 5 اگست کو جو ہوا پاکستان نے اس کو مان لیا۔