(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں اور آئندہ ملک میں بجلی خود پیدا کریں گے۔
واپڈا ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال کے عرصے میں نیشنل پاور سسٹم میں 3 ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا ہے، تھر مٹیاری ٹرانسمشن لائن مکمل کر لی گئی ہے جس کی لمبائی 220 کلومیٹر ہے، اس منصوبے پر کل لاگت 5 ارب روپے آئی ہے، آئندہ ملک میں امپورٹڈ وسائل سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہری نے ساری جائیداد مریم نواز کے نام کر دی
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ رواں مہینے میں ہی وزیر اعظم ’جیونی ٹرانسمشن لائن‘ کا افتتاح کریں گے، عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اؤلین ترجیحات میں سے ایک ہے، حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، بجلی کی کمی اور طلب کو پورا کرنے کیلئے حکومت 15 ارب روپے لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمشن لائن ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچی ہے، اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی طور پر ہدایت کی تھی۔
وفاقی وزیر توانائی کے ہمراہ اس نیوز کانفرنس میں ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی (NTDC) انجینئر ڈاکٹر عبدالجبار خان بھی شامل تھے۔ اس دوران انہوں نے واضح کیا کہ بجلی مہنگی ہونے کا فلحال کوئی امکان نہیں ہے۔