برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کو تاج پہنا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لندن میں شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب جاری ہے۔ تقریب میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کو تاج پہنا دیا گیا۔
عوام کی بڑی تعداد تقریب کو دیکھنے کیلئے موجود ہے۔ کئی ممالک کے سربراہان، شاہی شخصیات اور عالمی رہنما بھی آج کی تاریخی تقریب میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف بھی تقریب میں شریک ہیں۔
شاہ چارلس سوم اور ملکہ کنسورٹ کمیلا بگھی میں ویسٹ منسٹرایبےکےمغربی دروازے ’گریٹ ویسٹ ڈور‘ پہنچ گئے اورحلف نامے پردستخط کردیے۔ گزشتہ 70 سال کے دوران ہونے والی یہ پہلی تاج پوشی ہے۔
تقریب میں دنیا بھر سے دو ہزار 2 سو مہمان تقریب میں شریک ہیں جبکہ 19 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس پوری تقریب کو آپریشن گولڈن اورب کا نام دیا گیا ہے جس پر تقریبا 100 ملین پاؤنڈ کا خرچ آرہا ہے۔ تاج پوشی کے رسم و رواج ایک ہزار سال پرانے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بکنگھم پیلس سج گیا، شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی آج ہوگی
خیال رہے کہ شاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے فوراً بعد بادشاہ بن گئے تھے لیکن تاجپوشی کی قدیم رسم ان کے دور کے آغاز کی علامت ہے اور یہ سینٹ ایڈورڈ کے تاج کو دیکھنے کا نادر موقع ہوگا کیونکہ یہ صرف تاجپوشی کے وقت پہنا جاتا ہے۔
تاجپوشی کی صدیوں پرانی رسم کے دوران یہ تاریخی تاج شاہ چارلس سوئم کے سر پر سجایا جائے گا۔ وہ اسے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کے لیے پہنیں گے اور اس کے بعد پھر کبھی نہیں پہنیں گے۔