بھارتی ریاست منی پور میں نسل کشی: مودی سرکار کا عام شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی ریاست منی پور میں نسل کشی کا بازار گرم، مودی سرکار کی طرف سے عام شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔
مودی کے ہندوستان میں منی پور کے حالات سنگین اور قابو سے باہر ہونے لگے۔ منی پور میں بھارتی فورسز کی کاروائیاں کو ریاستی دہشتگردی قرار دیا جانے لگا۔ کشیدہ صورتحال کے باعث منی پور کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر جیسی ظلم و زیادتی کو ہندوستان تک لانے والے مودی نے یہ ثابت کردیا کہ اس کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں، سینکڑوں گھروں کو نظرِ آتش کر کے بھی مودی سرکار نے چین کا سانس نہیں لیا۔
عام شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ نظرِ آتش کئے جانے والے گھروں میں بیشتر افراد کے زندہ جھلس کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اب تک 60 سے زائد افراد مُودی کی درندگی کی بھینٹ چڑھ کر بھارتی سیکیورٹی اور کمانڈو فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔
مشتعل افراد کے ہاتھوں بھارتی 204 کمانڈو بٹالین کا چونکھولن ہاؤکپ نامی کمانڈو ہلاک ہوا، گذشتہ کئی روز سے منی پور اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل ہے۔عام شہریوں اور انکے پورے پورے خاندانوں کی نسل کشی کیلئے اب تک مودی سرکار کی ہدایات پر 10 ہزار سے زائد فوجی اور پیرا ملٹری کے دستے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں لیکن صورتحال پھر بھی قابو سے باہر ہے۔
مُودی سرکار کی بہیمانہ ظلم و زیادتی نے ہندوستان کو بھی مقبوضہ وادی کا نقشہ بنا دیا۔ مُودی کی کشمیر اور اب ہندوستان کی ریاست منی پور میں ظلم و زیادتی پر عالمی خاموشی انتہائی شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔