(24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم انوار الحق نے ملاقات کی جس میں آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر سمیت تمام علاقوں کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔