(عرفان ملک) نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کر کے سکھ کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول سردار سنگھ اپنے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ واک کر رہا تھا، اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سر پر گولیاں مار کر سردار سنگھ کو قتل کر دیا۔ فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔
زخمی سیکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔