پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 18 لاکھ 31 ہزار 19 ہوگئی: اعدادوشمار منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک میں 7 ویں مردم شماری کے تحت اب تک کی آبادی کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے۔ پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 18 لاکھ 31 ہزار 19 ہوگئی۔
ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق اب تک بلوچستان میں 2 کروڑ 3 لاکھ 94 ہزار 327 افراد کا شمار ہو چکا، اب تک کوئٹہ میں 23 لاکھ 3 ہزار 329 افراد کی گنتی ہوچکی ہے، بلوچستان میں مردم شماری کا تصدیقی عمل 15 مئی تک جاری رہے گا، متعلقہ کمشنر ز نے اعدادوشمار میں غیرمعمولی رجحانات کے جواز اور وجوہات سے آگاہ کی۔
ترجمان نے چیف سیکرٹری کی نشاند ہی کئے گئے مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم سے بروقت آبادیاتی اعشاریوں میں غیر معمولی رجحانات کی نشاندہی کی گئی، کال سینٹر، ایس ایم ایس گیٹ وے سے موصول شدہ 90 فیصد شکایات حل کی جا چکی ہیں، چیف سیکریٹری بلوچستان کی تمام ڈپٹی کمشنر ز کو 15 مئی تک کام کی تکمیل کی ہدایت کریں، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کام ختم ہونے پر تکمیلی سرٹیفیکیٹ دیں گے، آبادی میں نمودار ہونے والے واضح تبدیلی کی وجوہات کا سرٹیفیکیٹ میں اندراج کریں گے۔
قبل ازیں چیف کمشنر مردم شماری اور چیف سیکر ٹری بلوچستان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں حکام ادارہ شماریات,بلوچستان کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ ممبرادارہ شماریات محمد سرور گوندل نے آبادی، متعلقہ اعدادو شمار پر تفصیلی بریفنگ دی۔