"سپر پنجابی" کی لانچنگ تقریب،فلم 12 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

May 06, 2023 | 18:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)فلم پروڈیوسر صفدر ملک اور ڈائریکٹر ابو علیحہ کی فلم"سپر  پنجابی"12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز  کیلئے تیار جبکہ فلم کا پہلا ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق" سپر پنجابی"  فلم کی کاسٹ  میں محسن عباس حیدر،صائمہ بلوچ،ثنا،ناصر چنیوٹی ،سلیم البیلا،قیصر پیا اور افتخار ٹھاکر سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم کی لانچنگ تقریب میں محسن عباس حیدر،صائمہ بلوچ،اعجاز کامران، افتخار ٹھاکر،ناصر چینوٹی، ابو علیحہ،صفدر ملک،ناصر ادیب،شہزاد رفیق،ذوالفقار مانا،ایوب خاور،نئیر اعجاز،سلیم البیلا،گوگا پسوڑی،جرار رضوی،اچھی خان،ذیڈ اے زلفی،آصف اقبال،سہیل ملک اور دیگر شریک تھے ۔

فلم کے پروڈیوسر اور اداکار افتخار ٹھاکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ" فلم پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 860 اسکرین پر ریلیز کی جارہی ہے."

فلم کے ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے کہا کہ ""سپر پنجابی" تفریح سے بھر پور فلم ہے جس دنیا بھر کے شائقین ضرور پسند کریں گے،افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پانچ ہفتوں میں میری اور ناصر چنیوٹی کی پانچ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں،صفدر ملک پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے او نیگیٹو ہیں".

رائٹر ناصر ادیب نے کہا کہ" میری دعا ہے فلم اچھا بزنس کرے ، میری نیک خواہشات اور نیک تمنائیں صفدر ملک کے ساتھ ہیں". ان کا مزید کہنا تھا کہ "صفدر ملک جب بھی فلم شروع کرتے ہیں وہ ہٹ ہو جاتی ہے۔"

کامیڈین آصف اقبال نے کہا کہ" افتخار ٹھاکر ہمارے سٹیج کا ہیرا ہے ہم نے انہیں فلم انڈسٹری کو دے دیا ہے اب ان کا فرض بنتا ہے وہ  ان کا خیال رکھے"۔
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقار مانا نے کہا کہ "ملک صفدر فلم انڈسٹری کے بہترین پروڈیوسر ہیں،میں نے بھی فلم نیور مائنڈ جٹاں شروع کی ہے,فلم سپر پنجابی کو زیادہ سے زیادہ دیکھنے
جائیں"۔

اداکار ناصر چینوٹی نے کہا کہ مل کر چلنے سے فلم انڈسٹری ترقی کرے گی،کوئی بھی  پراجیکٹ شروع کرے آپ سب جڑ جائیں",اداکار نئیر اعجاز نے کہا کہ "پاکستان فلم انڈسٹری اس وقت ڈانوں ڈول ہے،اللہ کرے سپر پنجابی سپر ہٹ ہو،فلم کے ہیرو محسن عباس حیدر نے کہا کہ لاہور نے  ویلکم کیا،لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سپر پنجابی کی ساری ٹیم کا بھی شکریہ"۔

فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ  میں تو یہی کہوں گا یہ فلم میڈ ان پاکستان ہے اور بارہ مئی کو عوام اسے ضرور دیکھنے جائیں۔