(24 نیوز)دفتر خارجہ میں پاکستان،چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس شروع ہو گیا،اجلاس میںپاکستان،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ اور وفود بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق سہ فریقی مذاکرات میں افغانستان کے اقتصادی و مالیاتی مسائل، قیام امن، شہری حقوق کی بحالی، تعلیم، صحت،خوراک اور پابندیوں سمیت دیگر مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے،چین کے وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ چن گانگ، نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر،سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان اور افغانستان ڈیسک کے حکام شامل ہیں،پاکستانی وفد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، چینی وفد چینی وزیر خارجہ چن گانگ کی قیادت میں مذاکرات میں شریک ہے،افغان وفد کی قیادت پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے افغان عبوری ویر خارجہ ملا امیر خان متقی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں قیمت بڑھ گئی