پاکستان بار کونسل کیخلاف سپریم کورٹ بار کی درخواست سننے والا بنچ تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان بار کونسل کیخلاف سپریم کورٹ بار کی درخواست سننے والا بنچ تبدیل کر دیا گیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دو رکنی بنچ کی جگہ تین رکنی بنچ تشکیل دےدیا،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 9 مئی کو سماعت کرے گا،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید تین رکنی بنچ کا حصہ ہونگے ،عدالت نے اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ بار نے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کی برطرفی کا پاکستان بار کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے ،5 مئی کو جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک نے سماعت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فاطمہ بھٹو کی شادی پر خواجہ سراﺅں کی المرتضیٰ ہاﺅس انٹری ،ناچ گانا،جوڑے کےساتھ سیلفیاں بنوائیں