(24 نیوز)کراچی سفاری پارک میں وارڈن نے شہری کو فیملی کی موجودگی میں وحشیانہ تشددکا نشانہ بنا ڈالا،قریب موجود شہری نے موبائل سے ویڈیو بنالی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سفاری پارک میں وردی کے خمار میں وارڈن نے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،اس موقع پر شہری کی فیملی بھی موجود تھی،سٹی وارڈن شہری کو فیملی کے سامنے تشدد کا نشانہ بناتا رہا، قریب موجود شہریوں نے مداخلت کرکے سٹی وارڈن کو تشدد سے روکا، قریب موجود شہری نے موبائل سے سٹی وارڈن کے تشدد کرنے کی ویڈیو بنالی۔
سٹی وارڈن کی شناخت نجم ثاقب کے نام سے ہوئی ہے۔ڈائریکٹر زو کنور ایوب نے کہاہے کہ سٹی وارڈ کے خلاف کارروائی کیلئے ڈائریکٹر سٹی وارڈن کو درخواست کی ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر سٹی وارڈن راجا رستم کاکہناہے کہ سٹی وارڈن کو ہیڈکوارٹر ٹرانسفر کردیا ہے،سٹی وارڈن کے خلاف کارروائی کیلئے میونسپل کمشنر کے ایم سی کو خط لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ کے شہری نے 32 ہزار کنال اراضی مریم نواز کے نام وقف کر دی