شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب، امریکی گلوکارہ اپنی نشست ڈھونڈتی رہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کرنے والی نامور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو نشست ملنا مشکل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ ایلزبتھ دوم کی موت کے بعد شاہ چارلس برطانوی بادشاہ بنے، اس سلسلے میں آج لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ان کی تاج پوشی کی تقریب ہوئی۔
اس تقریب میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی جس میں دیگر ممالک کے سربراہان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ نامور شوبز ستاروں نے شرکت کی۔
اس تقریب میں امریکی گلوکارہ کیٹی پیری بھی شریک تھیں جن کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
"Katy Perry":
— ¿Por qué es Tendencia? (@porktendencia) May 6, 2023
Porque andaba bien perdida en la #Coronation del Rey Carlos III. pic.twitter.com/yTaUOlsJ1O
ہوا کچھ یوں کہ تقریب کے دوران کیٹی پیری کو نشست نہ مل سکی اور خالی نشستیں تلاش کرنے لگیں، تاہم کافی دیر اور جدوجہد کے بعد انہیں بیٹھنے کے لیے خالی کرسی مل گئی۔